اڑیسہ،9نومبر(ایجنسی) خلیج بنگال میں دھامرا ساحل کے نزدیک واقع عبدالکلام جزیرہ سے آج جوہری صلاحیت یافتہ اور 4000 کلومیٹر دور تک حملہ کرنے کی اہلیت رکھنے والا اگنی- IV میزائل کا تجربہ کیا گیا۔
اس
جزیرہ کو پہلے وہیلر جزیرہ کے نام سے جانا جاتا تھا۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ سطح سے سطح پر مار کرنے والے 4000 کلومیٹر کی لمبی دوری تک حملہ کرنے کی اہلیت رکھنے والے اس میزائل کو آج صبح نو بج کر 45 منٹ پر ڈیفنس بیس کے چار نمبر کے لانچ کمپلیکس سے ٹسٹ کے لئے چھوڑا گیا۔